English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پریمیئر فٹ بال لیگ میں واپڈا اور مسلم کلب چمن کا میچ ایک، ایک گول سے برابر

القمر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان واپڈا اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے جبکہ کراچی یونائیٹڈ اور سول ایوی ایشن کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ گذشتہ روز میونسپل اسٹیڈیم راولپنڈی میں پہلا میچ کراچی یونائیٹڈ اور سول ایوی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر کئی گول کرنے کے مواقع ضائع کئے اور اسی طرح دونوں ٹیموں نے لیگ میں مزید ایک ،ایک پوائنٹ حاصل کر لیا یے۔ دوسرا میچ واپڈا اور مسلم کلب چمن کی ٹیموں کے درمیان ایک، ایک گول سے برابر رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں اور دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ہوئے۔ مسلم کلب چمن کے عبدالکہار نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس میں واپڈا کے اشفاق الدین نے گول کرکے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے