English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججوں اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا کیس، 3 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) عدالت عظمیٰ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر اپیل سننے سے معذرت کر لی، 3رکنی بینچ ٹوٹ گیا ۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کے لیے نئے بینچ کی تشکیل کا معاملہ چیف جسٹس گلزار احمد کو بھجوا تے ہوئے قرار دیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان معاملہ پر سماعت کے لیے وہ بینچ تشکیل دیں جس میں جسٹس سجاد علی شاہ شامل نہ ہوں، کیس آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز م ہائوسنگ اتھارٹی نے ججز اور بیورو کریٹس کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے