English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایتھوپیا : باغیوں کا اہم شہروں پر قبضے کا دعویٰ

القمر

 

 

ادیس ابابا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایتھوپیا کے صوبے تیگرائے کے باغیوں نے اہم شہروں پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امہارا کی صوبائی حکومت نے خطے میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔ تیگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) نے ایتھوپیا کو جبوتی سے جوڑنے والی اہم شاہراہ پر واقع کومبلوچا شہر پر قبضہ کرلینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ اورمو لبریشن آرمی (او ایل اے) کے انتہا پسندوں نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے 325 کلومیٹر دور واقع کیمیزے شہر میں حکومتی فورسز کو شکست دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ انتہاپسند تنظیم ٹی پی ایل ایف کے ترجمان گیٹا شیو ریڈا نے ٹوئٹر پر اپنے پوسٹ میں کہا کہ تیگرائے فورسز نے کومبلوچا اور اس کے ہوائی اڈے پر اتوار کے روز پوری طرح قبضہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ایف اقوام متحدہ کی جانب سے تیگرائے اور امہارا میں جاری امدادی اقدامات میں تعاون کرے گی اور ان کے گوداموں کی حفاظت کرے گی۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے جنگ سے تباہ حال علاقوں میں امدادکی سپلائی پر روک لگادی ہے۔ اگر جنگجو تنظیموں کے دعوے درست ثابت ہوئے تو جون میں حکومتی فورسز سے تیگرائی کے بیشتر علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے وسطی ایتھوپیا میں ٹی پی ایل ایف کی یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہوگی۔ کومبلوچا ایتھوپیائی دارالحکومت عدیس ابابا سے تقریباً375 کلومیٹر دور ہے۔ اس طرح کی خبروں کی آزادانہ طورپر تصدیق کافی مشکل ہے کیوں کہ ملک کے شمالی خطے میں میڈیا پر پوری طرح پابندی ہے۔ او ایل اے کے ترجمان اوڈا ٹاربی نے کہا کہ گرو پ نے کومبلوچا سے 53 کلومیٹر جنوب میں واقعے کیمیزے شہر پر قبضہ کرلیا ہے۔ اوایل اے اورمو لبریشن فرنٹ سے علاحدہ ہوکر کام کرنے والی ایک غیر قانونی تنظیم ہے۔ اس نے اگست میں ٹی پی ایل ایف کے ساتھ اتحاد کیا تھا۔ ایتھوپیا کی حکومت نے فی الحال کومبلوچا کے باغیوں کے ہاتھوں میں چلے جانے کی تردید کی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے