English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آئی سی سی نے امپائر پر پابندی عائد کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر انگلینڈ کے امپائر مائیکل گاف پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے امپائر مائیکل گاف پر 6 روز کی پابندی عائد کردی ہے، آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ بائیو سیکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی پر غیرملکی امپائر کو قرنطینہ میں منتقلی کی ہدایت کی ہے، انگلش امپائر 6 روز تک قرنطینہ میں رہیں گے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 41 سالہ مائیکل گاف نے بائیو سیکیور ببل کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی، وہ بغیر اجازت اپنے ہوٹل سے باہر گئے، اور لوگوں سے ملاقات کی جس کے بعد انہیں فوری طور پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یہ بائیو سکیور ببل کی پہلی خلاف ورزی ہے جو کھلاڑی کے بجائے آفیشل کی جانب سے کی گئی ہے۔

مائیکل گف نے پابندی کے باعث گزشتہ اتوار بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام نہیں دیے، ان کی جگہ میریس ایراسمس نے اس میچ میں امپائرنگ کی۔ قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد مائیکل گف اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے