ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کی شرح سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک میں گذشتہ ماہ (اکتوبر) کے دوران مہنگائی کی شرح رواں مالی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح  9 اعشاریہ 2 فیصد رہی ہے جب کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں شہروں میں مرغی 17 اعشاریہ 9 فیصد، سبزیاں 15 اعشاریہ 2 فیصد اورگندم 7 اعشاریہ 2 فیصد مہنگی ہوئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2021 میں شہروں میں مہنگائی 9 اعشاریہ 6 فیصد اور 8 اعشاریہ 7 فیصد رہی۔ اکتوبرمیں ماہانہ بنیادوں پر سبزیاں 15 فیصد اور گھی 43 فیصد مہنگا ہوا، اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 40 اور چکن 35 فیصد، گندم 13 اور پھل 16 فیصد مہنگے ہوئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں