12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے، سعودی وزارت حج
ریاض (آئی این پی ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے خانہ کعبہ کے اطراف اور مسجد الحرام کے احاطے میں 12 سال سےکم عمر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچے عمرہ اور نماز کے اجازت ناموں کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔
وزارت کی جانب سے کہا گیا ہےکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ جاری نہیں ہوگا۔ ہدایت نامے کے مطابق کوئی بھی شخص پیشگی اجازت کے بغیر مسجد الحرام میں داخل نہیں ہوسکتا۔

