English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹرطارق سلیم: عمران ایک کروڑنوکریوں اور50لاکھ گھروں کا جواب دیں

امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومتیں عوام کے ریلیف کی بجائے اذیت کا باعث بنی ہیں، نااہل اعظم کپتان اوراہل پنجاب پرمسلط بزدار میں مقابلہ ہے کہ کون نااہلی کے زیادہ ریکارڈ قائم کرتاہے۔

ہرتین ماہ بعد آئی جی اور وزارتوں کی آپس میں تبدیلی، گندے بدبو دار موزوں کی آپس میں تبدیلی سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے صوبائی ذمہ داران کے اجلاس اور عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے.

ڈاکٹر طارق سلیم نے کہاکہ عمران خان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے وہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کاجواب دیں وہ کہاں ہیں ،راولپنڈی کے وزراءریلوے اورپی آئی اے کوتباہ کرتے ہیں توانھیں جیل کی کال کوٹھڑی کی بجائے نئی وزارتیں ایوارڈ کی طورپردی جاتی ہیں، نظام تعلیم پر خودکش حملوں نے بین الاقوامی سطح پرتو درکنار ملکی سطح پر بھی طلباء کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگا دئیے ہیں.

لبرل مافیا ہردن، پاکستان کی اسلامی اور نظریاتی سرحدوں پرحملہ آورہوتا ہے نظام تعلیم کوسیکولر،لادین بنانے کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں، قادیانی لابی ہرادارے پرقابض ہے جس کے باعث آئے روزناموس رسالت ﷺ قوانین پروار کئے جاتے ہیں، مدینہ کی اسلامی ریاست کانام لے کراسلام سے کھلواڑ کرنے والے عمران خان کی حکومت نے اسلام سے متصادم قوانین بناکر آئین پاکستان سے کھلواڑ کیا، سودی معیشت کی سرپرستی کرنے والے پاکستان اوراسلام کے دشمن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے