ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ

حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلاکر 30 بلز منظور کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں سے حمایت کی درخواست کردی۔

وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی جن میں ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق)، جی ڈی اے، بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں، شاہ زین بگٹی اور شیخ رشید شامل تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی گئی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشترکہ پارلیمنٹ اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لیا ساتھ ہی وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو قومی امور پربھی اعتماد میں لیا۔

اتحادی جماعتوں کو بتایا گیا کہ 8 اکتوبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تیس عدد بلز پیش کیے جائیں گے، بلز کی منظوری میں اتحادی جماعتوں سے بھرپور حمایت کی بھی درخواست کی گئی۔

ملاقات سے متعلق اتحادی ارکان کا کہنا تھا وزیراعظم نے اہم قومی معاملات پر اعتماد میں لیا ہے۔ اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوا تمام اتحادی شریک رہے۔ طے کیا گیا ہے کہ قومی ایشوز پر مشترکہ موقف اپنایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں