English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتہا پسند جماعتیں سیاست میں انتشار پھیلاتی ہیں،فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں سیاست میں بہتر کردار ادا کرنے کے بجائے انتشار پھیلاتی ہیں، ایسی جماعتوں کی سیاست میں شرکت محدود ہوتی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ کے ردعمل میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب سنی تحریک، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے زیادہ پرتشدد تھی ، وقت کے ساتھ ایسی جماعت کا خاتمہ ہوجائیگا۔فواد چودھری کا مزیدکہنا تھا کہ ایسی جماعت سے اتحادکا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ شہباز شریف عوامی نہیں سازشی آدمی ہیں، وہ عوامی مہم پرپتا نہیں کیوں نکل گئے ہیں، امید ہے جلد واپس آ جائیں گے، اتحادیوں نے یقین دہانی کرائی وہ اصلاحات کے معاملے پرحکومت کے ساتھ ہیں،خطے کے دیگر ملکوں کی نسبت ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمت کم ہیں،پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے، بلاول جب مہنگائی پر جلوس نکالیں تو چیف منسٹر ہائوس کے سامنے نکالیں تاکہ انہیں پتا تو چلے کہ مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے۔منگل کو وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت بنگلہ دیش اور بھارت کی نسبت کم ہے،علاقائی ممالک میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے ،پنجاب اور سندھ میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں واضح فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورننس کوبہترکرنے کی ضرورت ہے، پنجاب میں چینی 90، کراچی میں 120روپے کلو ہے، سندھ حکومت سے قیمتیں کنٹرول نہیں ہورہی، سندھ حکومت نے گندم کو تاخیرسے ریلیز کیا ۔نیوز کانفرنس کے دوران صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کالعدم جماعت سے معاہدہ کس نے کرایا جس پر فواد چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کے بارے میں شاہ محمود قریشی بتائیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے