English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر اعظم، محمد رضوان سب سے زیادہ سنچری پارٹنرشپ بنانے والی جوڑی بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نمیبیا کے خلاف میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ سنچری پارٹنر شپ کا عالمی ریکارڈ توڑا۔ دونوں نے مل کر پانچویں مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی ہے۔

واضح رہے کہ ان سے قبل نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن اور مارٹن گپٹل جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور شیکھر دھون 4، 4 مرتبہ سنچری پارٹنر شپ بناچکے ہیں۔خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی تین مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی واحد جوڑی بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے