قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پے درپے فتح کو بھی نامکمل قرار دے دیا۔ٹوئٹر پر بابر اعظم نے ٹیم کی دو تصاویر شیئر کیں۔
کہا فخر کی بات ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے لیکن کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔ بابر اعظم نے مزید لکھا کہ یہ سب زیادہ کوششوں، زیادہ توجہ، زیادہ ٹیم کارکردگی اور زیادہ عزم سے ہورہا ہے۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ ایک وقت میں ایک کھیل پر ہے۔
A proud moment for Pakistan team for qualifying for the semis; but the job is not done yet.
This is all setting up for more efforts, more focus, more team performances and more determination. One game at a time, In shaa’Allah. pic.twitter.com/Z474gVicdj
— Babar Azam (@babarazam258) November 2, 2021

