ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی آئی اے اور روسی حکام کی ملاقات، تعلقات بحالی کیلئے پیشرفت

ماسکو: امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز نے ایک اعلیٰ روسی سکیورٹی اہلکار سے ملاقات کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی درخواست پر برنز ماسکو کے دو روزہ دورے پر سینئر امریکی حکام کے ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

ترجمان نے کہا، “وہ دو طرفہ تعلقات میں کئی مسائل پر بات چیت کے لیے روسی حکومت کے ارکان سے ملاقات کر رہے ہیں۔”

امریکا کا جانب سے یہ اقدام روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران سامنے آیا ہے. بائیڈن انتظامیہ روس کے ساتھ مستحکم تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہی جبکہ دوسری جانب ماضی میں امریکا روس پر کئی پابندیاں بھی عائد کرچکا ہے.

واضح رہے کہ مسٹر بائیڈن نے جون میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے جنیوا میں ملاقات کی تھی تاکہ  ممکنہ تعاون کے شعبوں بشمول ہتھیاروں کے کنٹرول اور سائبر سکیورٹی  سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت کی جا سکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں