اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا طریقہ کار بتا دیا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کی سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات کم ہوگئے ہیں تاہم وزیر اطلاعات وزیر چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی پریشانی کا حل نکال لیا ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر کہا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے، اگر بھارت نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل بھیجے، جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں جاسکتا ہے۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021

