English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جعلی سبسڈی پیکیج میں سندھ اور بلوچستان شامل ہی نہیں،سندھ حکومت

القمر

کراچی (آن لائن) سندھ حکومت نے وزیراعظم کے خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔ صوبائی وزیرجامعات،بورڈز اور ماحولیات اسماعیل راہو نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم کا اعلان کردہ جعلی سبسڈی پیکیج میں سندھ اور بلوچستان شامل ہی نہیں ہے،وزیراعظم کا قوم کو
خطاب مایوس کن تھا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان جانتے ہیں کہ اب عوام ان کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں، اب کوئی ریلیف پیکیج کا لولی پوپ نہیں چلے گا، عمران خان کی تقریر ریلیف پیکیج نہیں بلکہ مزید مہنگائی کا پیغام تھی،تقریر میں پیٹرول مہنگا کرنے کے اعلان کے سوا کچھ بھی نیا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا گھی، آٹے اور دال پر تیس فیصد سبسڈی دینے کا اعلان عوام کے ساتھ دھوکا ہے۔ عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ دال،گھی اورآٹا عوام تیس فیصد سستی کس دکان سے خریدیں گے؟۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے