بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا کے علاقے کاسانارے میں کیے گئے حملے میں ایک شہری سمیت 3فوجی ہلاک ہو گئے۔ صدر ایوان ڈیوک نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم کاسانارے میں پائیز ڈی اریپورو اور ہاٹو کوروزل کے درمیان سڑک پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں کولمبیا کی فوج کے 3فوجی اور ایک شہری مارا گیا ہے۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
