ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ باضابطہ طور پر ملتوی کر دیا

سڈنی(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا(سی اے)نے افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ باضابطہ طور پر ملتوی کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے جمعہ کو اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے کہ افغانستان کے خلاف تاریخی پہلا ٹیسٹ ملتوی کر دیا جس کی وجہ افغان حکومت کی طرف سے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی کا خدشہ بتائی گئی ہے۔آسٹریلیا کے کرکٹ حکام نے کہا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے کہ مردوں کا ٹیسٹ، جو رواں ماہ ہوبارٹ میں کھیلا جانا تھا وہ اب نہیں کھیلا جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے مستقبل میں صورتحال واضح ہونے پر افغانستان کی میزبانی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا افغانستان اور دنیا بھر میں خواتین اور مردوں کے لیے کھیل کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں