دبئی(جسارت نیوز)دنیا میں سب سے زیادہ بین الاقوامی میچز میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل کرنے والے علیم ڈار کے دلکش اسٹروک نے آئی سی سی کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔آئی سی سی نے ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے قبل پاکستانی امپائر علیم ڈار کا کرکٹ شاٹ کھیلتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا۔ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علیم ڈار نے پچ پر کھڑے ہوکر ایک دلکش اسٹروک کھیلا، جس پر آئی سی سی نے لکھا کہ بہترین کوور ڈرائیو، خاص طور پر آخری والی۔ ، ویڈیو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، بھارتی قائد ویرات کوہلی ، سابق کینگروز قائد رکی پونٹنگ سمیت کئی مایہ ناز کھلاڑیوں کی کوور ڈرائیو کو ویڈیو کا حصہ بنایا گیا ہے۔
