ٹنڈ والہیار (ڈ سٹرکٹ رپورٹر) جب تک قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل نہیں ہوجاتی چین سے نہیں بیٹھیں گے، تحفظ ناموس رسالت وعقیدہ ختم نبوت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،پاکستان کو نظام مصطفیٰ ﷺ کا گہوارابناکر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سنی تحر یک صوبائی نائب صدر عمران سہر وردی نے ٹنڈوالہیار میں سیرت النبی ﷺکے موقعے پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد اُمت اور مسلمانوں میں اتحاد ویکجہتی کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو واننگ دے رہے ہیں وہ سازشوں سے باز آجائیں ،ملک کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں ،اتحاد اُمت کے لیے علما ومشائخ کو بڑا رول ادا کرنا ہوگا ،ذاتی اناپرستی کو خیر باد کہنے اور اتحاد کا وقت آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوقومی نظریہ پاکستان کی اساس ہے ایسے کسی بل کو تسلیم نہیں کیا جائیگا جو دین اسلام اور ملک کے آئین کے منافی ہو ،گھریلوتشدد بل کے بعد اقلیتوں کے تحفظ کی آڑ میں اسلام کے منافی بل پر حکومت اور اعلیٰ عدلیہ فوری نوٹس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رحمت عالم، نور مجسم، محسن انسانیت حضور نبی کریمﷺ کے ذکر کو خالق کائنات نے قرآن مجید میں بلند فرمایا، آقائے دوجہاں کی عظمت اور رحمت کل عالم میں پھیلائی ہے، آپﷺ کو دو جہانوں کیلیے رحمت بناکر بھیجا گیا، اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں سے عشق رسولﷺ کو کسی صورت ختم نہیں کرسکتیں، غلامانمصطفیٰ پر بھاری ذمے داری ہے کہ وہ اپنے پیارے نبیﷺ کی عظمت کے جھنڈے لہرائیں مسلمانان عالم امام الانبیاء کی شان اقدس میں کوئی گستاخی برداشت نہیں کرسکتے، دشمنان دین و ملت کی سازش غلامان مصطفی کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ اس موقعے پر ڈسٹرکٹ صدر علامہ مولانا حافظ علی اصغر طاہری ڈسٹرکٹ علما بورڈ حیدرآباد کے رہنما علامہ غلام حسین سکندری مولانا محراب طاہری محمد سجاد سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔
جوہی کے رہائشی یوسف لغاری کا بیٹے کے قاتل کی عدم گرفتاری پر احتجاج
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جوہی کے رہائشی محمد یوسف لغاری نے بیٹے کے قاتل کی عدم گرفتاری کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے بیٹے احسان لغاری کو ملزم عرس نے اپنے ساتھوں کے ہمراہ قتل کردیا جس کا کیس جوہی تھانے میں درج ہے لیکن پولیس نے تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کیا ہے پولیس نے ملزمان سے بھاری رشوت لے لی ہے اب وہ مقتول بیٹے کے کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ انہوںنے ڈی آئی جی حیدرآباد ، ایس ایس پی دادو سے اپیل کی کہ بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سزا موت دی جائے ۔
