ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی میں اب ویسٹ انڈیز کا عروج ختم ہوچکا، ڈیرن سیمی

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کیربئین ٹیم کے عروج کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔

ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر ٹیم کی پرانی جشن منانے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج آسٹریلیا کے ساتھ میچ کی جیت یا ہار سے زیادہ میں اس ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی ان عظیم یادوں اور خوشیوں کو انجوائے کرنا چاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اس فارمیٹ کی کنگ بنی، آج اس عظیم عہد کا خاتمہ ہوگیا جس کا میں بھی حصہ ہوا کرتا تھا، شکریہ ان دوستوں کا جو اس سنہرے دور میں ساتھ رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں