English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نا قابل شکست پاکستان سپر 12 مرحلے میں اپنا آخری میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گا

القمر

شارجہ (نمائندہ خصوصی) قومی کرکٹ اسکواڈ کا آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔ پاکستان اور ا اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا آخری گروپ میچ ہوگا جوپاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ گرین شرٹس کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو آسان نہیں لینگے ، پوری پلاننگ کے ساتھ میدان میں اترینگے ، پاکستانی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گروپ میں سب سے پہلے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے ، پاکستاٹی ٹیم نے بھارت ، نیوزی لینڈ ، افغانستان اور نمیبیا کی ٹیموں کو شکست دی تھی ، پاکستانی ٹیم گروپ میں 5واںں میچ آج ا سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی ، پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام 7بجے شروع ہوگا۔گزشتہ روز محمد حفیظ، شعیب ملک اور آصف علی نے پاور ہٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا،تینوں نے نیٹس میں پہلے پیسرز اور پھر اسپنرز کا سامنا کیا، آل رائونڈرز شاداب خان اور عماد وسیم کے بعد ٹیل اینڈرز کو بھی اچھی بیٹنگ پریکٹس کرائی گئی،اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم نے تھرو بولنگ پر بیٹسمینوں کی تکنیک آزماتے ہوئے مشورے بھی دئیے۔نیٹ سے باہر کھلے میدان میں بھی فل ٹاس گیندوں پر بڑے اسٹروکس کھیلنے کی مشق کرائی گئی، پیسرز شاہین شاہ آفریدی،حسن علی اور حارث رئوف برق رفتار گیندوں سے بیٹسمینوں کیلیے پریشانی پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہے۔حارث نے کئی خطرناک بائونسرز بھی کیے،وسیم جونیئر اور شاہنواز دھانی نے سینئرز اور بولنگ کنسلٹنٹ ورنون فلینڈر کی رہنمائی کا فائدہ اٹھانے کے ساتھ بیٹسمینوں کو اچھی پریکٹس میں بھی مدد دی۔شاداب خان اور عماد وسیم نے کوچ ثلقین مشتاق کی زیرنگرانی لائن و لینتھ بہتر بنانے پرکام کیا،لیگ اسپنر نے گگلی کو موثر بنانے کیلئے پریکٹس کا سلسلہ جاری رکھا، فیلڈنگ ڈرلز کے دوران بائونڈری کے قریب اونچے کیچز تھامنے اور سنگل وکٹ کو نشانہ بنانے کی مشق ہوئی،محمد رضوان نے الگ وکٹ کیپنگ پریکٹس کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے