English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان دنیا کے مقابلے میں مہنگائی سے بہتر طور پر نبرد آزما ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے مقابلے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے چیلنج سے نسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کوروناء کی بندشوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کر رکھا ہے، جس سے کئی ممالک بری طرح متاثر ہورہے ہیں، وہیں پاکستان ماشاءاللہ (اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے) اس چیلنج سے نسبتاً بہتر طور پر نبرد آزما ہوا ہے اور اچھی کا کردگی کا مطاہرہ کررہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے