کراچی: شہر قائد میں پولیس نے شیر شاہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کراچی فدا حسین جانوری کے مطابق پولیس نے شیر شاہ میں واقع قبرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی اور 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
فدا حسین جانوری کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور تحریک طالبان پاکستان ہے، ملزمان کے قبضے سے 3 پستول، منشیات اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔
گرفتار کیا گیا ایک دہشت گرد ریان عرف ریو بین الاقوامی سزا یافتہ ملزم ہے، ملزم سعودی عرب میں منشیات کیس میں گرفتار ہوچکا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

