اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کیخلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کے سواکچھ نہیں ہے۔اپنے ٹویٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے،کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی 3 ڈویژنز کی،ان کے پاس نہ کوئی لیڈر ہے نہ کوئی پروگرام۔ ان کی طرف سے ملک کی واحد وفاقی جماعت کیخلاف تحریک سوائے خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے اور کچھ نہیں ہے، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس کا قومی ایجنڈا ہے۔