English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جماعت اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام میلا دالنبیؐ و دستار فضیلت کا نفرنس کا انعقاد

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المرکز انوار طاہریہ سائٹ ایریا سکھر میں عظیم الشان میلاد مصطفی ؐ و دستار فضلیت کانفرنس کا انعقاد ہوا۔مہمان خصوصی جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر پروفیسر علامہ مولانا مفتی خلیفہ عبدالرحیم طاہری تھے۔صدارت خلیفہ مولانا محمد اشرف جتوئی،ڈاکٹر سعید اعوان،خلیفہ اسد اللہ بھٹو،خلیفہ محمود علی میمن،خلیفہ حسیب احمد راہوجو نے کی۔پروفیسر مفتی عبدالرحیم طاہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کے قومی و بین الاقوامی رجحان کا حل تعلیمات نبوی ؐ میں موجودہے۔محبت و عشق رسول ؐہی ہمارے مسائل کے لیے اکسیر دوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے