اسلام آباد: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے ایک بار پھر آل راﺅنڈر کارکردگی دکھائی ہے۔
قومی ٹیم کی کامیابی پر رمیز راجہ نے کہا کہ ورلڈ کپ میں 5 میں سے 5 مقابلے جیتنا ایک شاندار کوشش ہے، فائنل اسپرٹ کے لیے قومی کرکٹر اسی طرح آگے بڑھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔

