English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب ملک نے اپنی شاندار کامیابی کو ٹیم کے نام کردیا

آل راﺅنڈر شعیب ملک نے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اپنی شاندار کامیابی کو پاکستانی سکواڈ کے تمام ٹیم ممبران کے نام کردیا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ  گزشتہ روز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ملنے والا مین آف دی میچ کا اعزاز پاکستانی اسکواڈ کے تمام ٹیم ممبران کے نام کردیا ہے۔

انہوں نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹر شعیب ملک کو پاکستان کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بنانے پر گزشتہ روز ہونے والے میچ میں مین آف دی میچ قراردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے