English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی مہربانیاں: فلنگ اسٹیشن مالکان نے 15 کروڑ روپے کا منافع حاصل کرلیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے جانے والے ہوشربا اضافے سے لاہور کے پٹرول پمپ مالکان بھی ایک ہی رات میں کروڑوں روپے کی دیہاڑی لگانے میں کامیاب رہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں فلنگ اسٹیشنوں کی مجموعی تعداد ساڑھے 3 سو ہے جن کے مالکان نے رات کے اندھیرے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حکومتی فیصلے کے بعد صرف 1 روز میں 15 کروڑ 30 لاکھ روپے کی دیہاڑی لگائی۔

فلنگ سٹیشنوں کے مالکان نے وزیراعظم کے اعلان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے۔ سستے داموں پٹرول اور ڈیزل خرید کر سٹاک کر رکھا تھا۔ جسے ایک ہی رات اور دن میں مہنگے داموں فروخت کردیا گیا۔ جس سے فلنگ سٹیشنوں کے مالکان کو ایک ہی دن میں کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے