English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

افغانستان میں خشک سالی کی وجہ سے تین ملین افراد خوراک سے محروم

اقوام متحدہ کی فوڈ ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ تینتالیس ممالک میں کم ازکم پینتالیس ملین افراد قحط کے دہانے پر آ چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ صرف افغانستان میں خشک سالی کی وجہ سے تین ملین افراد خوراک سے محروم ہیں۔ اس صورتحال کی وجہ مسلح تنازعات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے علاوہ کووڈ انیس کی عالمی وبا بھی ہے۔

متاثرہ ممالک میں ایتھوپیا، ہیٹی، صومالیہ، انگولا، کینیا اور برونڈی بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ افغان طالبان نے عالمی سطح پر امداد طلب کرنے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ عالمی ادارے بینکوں کے اکاؤنٹ بند کرنے کے بجائے ہر طرح سے تعاون کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے