English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔7ویں قومی ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی ڈس ایبلڈ نے اکرام اللہ کی جارحانہ سنچری کی بدولت آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف 7ویں قومی ٹی 20 ڈس ایبلڈ ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں کوئٹہ بولان کو 51رنز سے شکست دے کر افتتاحی میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ کوارٹر فائنل میں بھی جگہ بنالی۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سی ای او رضوان احمد تھے جنہوں نے ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائرکٹر اور پی ڈی سی اے کے سیکریٹری امیر الدین انصاری ،ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامران اور دیگر بھی موجود تھے۔ نئے فارمیٹ کے تحت کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے دو وکٹ پر 184رنز بنائے اس کی جانب سے رائو جاوید نے شاندار56رنز ناٹ آئوٹ اسکور کیے جبکہ اکرام اللہ نے 51رنز بنائے۔ کوئٹہ بولان کے ابو بکر اور سفیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ،جواب میں کو ئٹہ بولان کی ٹیم 8وکٹوں پر133رنز بنا سکی اس کی جانب سے دائود نے27اور سید مستفیض نے 23رنز بنائے۔ کراچی ڈس ایبلڈ کے رائو جاوید نے2 وکٹیں حاصل کیں ،انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے