English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہینڈکی محنت رنگ لے آئی،پہلے مرحلے میں 5 معذور بچوں کو مفت داخلہ و تعلیم مفت کردی

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہینڈانڈپینڈنٹ لیونگ سینٹر کے پروجیکٹ منیجر لال محمد نے قاسم آباد میں ڈان ہائی اسکول کی پرنسپل عذرا میمن اور ایڈمنسٹریٹر عمران فاروق سے ملاقات کرکے انہیں معذور بچوں کو اسکول میں داخلہ دیے جانے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پروجیکٹ منیجر لال محمد نے اسکول انتظامیہ کو بتایا کہ جو بچے جسمانی طورپر معذور ہوتے ہیں انہیں اسکولوں میں داخلہ نہیں مل پاتا جبکہ ان بچوں کے والدین مالی طورپر اس قدر مستحکم نہیں ہوتے کہ وہ بھاری اخراجات کرکے اپنے بچوں کو تعلیم دلواسکیں اس لیے یہ معذور بچے معاشرے کا مفید شہری بننے کے بجائے معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان بچوں کو اچھے اسکولوں میں تعلیم دلواسکیں جس پر اسکول کی پرنسپل عذرا میمن اور ایڈمنسٹریٹر عمران فاروق نے پہلے مرحلے میں 5 معذ ور بچوں کو مفت داخلہ اور تعلیم مفت کردی اور ہینڈز کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے دیگر اسکولوں میں بھی اس طرح کے بچوں کو داخلہ دلوائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے