ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ انگلینڈ، چیئرمین پی سی بی اور سربراہ ای سی بی کی ملاقات

لاہور(جسارت نیوز) انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پی سی بی چیئرمین رمیز راجا سے اہم ملاقات کی ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ ٹام ہیرسن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا سے ملاقات سے کی، جس میں انگلینڈ ٹیم کے ملتوی شدہ دورہ پاکستان کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم دورے کے دوران 5ٹی ٹوئنٹی اور 3ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ 13 اکتوبر کو انگلینڈ نے پاکستان آنا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سیکیورٹی کو جواز بناکر وطن واپس روانگی کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں