میلبورن (جسارت نیوز)آسٹریلیا کے وہیل چیئر ٹینس کے عظیم کھلاڑی ڈیلن الکوٹ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔ اس بات کا اعلان دیلن الکوٹ نے منگل کو کیا کہ وہ آئندہ سال جنوری میں شیڈول آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے بعد کھیل کو خیر باد کہہ دیں گے۔ 30 سالہ ڈیلن الکوٹ 15 گرینڈ سلام سنگلز اور 8 ڈبلز ٹائٹلز کے ساتھ تاریخ کے سب سے کامیاب ترین ٹینس کھلاڑی ہیں ۔ میلبورن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ 2022 کے ابتدائی گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جو آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبورن میں کھیلا جائے گا میں آخری بار جلوہ گرہوں گے۔ ڈیلن الکوٹ نے رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن جیت کر تاریخ رقم کی تھی ۔
