سڈنی(جسارت نیوز)سابق آسٹریلوی اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کی ٹیم کے دورہ پاکستان کے اعلان سے بہت خوش ہیں۔شین وارن نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان کی خبر زبردست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 90کی دہائی میں پاکستان کے دورے اور کھیل کو خوب انجوائے کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
