English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوام کو دنیا کی سب سے سستی گیس مل رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری پریس کانفرنس کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے دعویٰ کیاہے کہ پاکستانی عوام کو دنیا کی سب سے سستی گیس مل رہی ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھاکہ میڈیا ہر وقت مہنگائی کے بارے سنسنی پھیلارہا ہے، ملک میں گیس کے ذخائر ختم ہورہے ہیں، گیس پر دی گئی سبسڈی کا غلط استعمال کیا جارہا ہے، مارچ کے بعد گیس بحران کم ہوجائے گا۔فوادچودھری نے کہا کہ افغانستان کے 2 کروڑ 23 لاکھ افراد بھوک کا شکار ہیں، وہاں آٹے اور چاول کے لیے بچوں کو بیچا جارہا ہے، افغانستان کے حوالے سے پاکستان نے ایک خصوصی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مخیر حضرات اور عوام اس میں امداد جمع کرائیں ،پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے سارے ٹیکس ختم کردیے، افغانستان کے مسئلے پر او آئی سی کا اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم بھان متی کا کنبہ ہے، 2023 میں الیکشن کی طرف جائیں گے، اپوزیشن کو ڈیڑھ 2 سال صبر کرنا پڑے گا اور پھر 5 سال مزید صبر کرنا پڑے گا، یہ 90 کی دہائی نہیں کہ آپ سازشوں میں لگے رہیں۔فواد چودھری نے یہ بھی کہا کہ آئین کے تحت کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ہورہے ہیں، تحریک طالبان میں کئی گروپ ہیں جو ہتھیار پھینکیں گے ان سے مذاکرات کریں گے۔ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ریاست مسلسل حالات جنگ میں رہے، اس وقت صرف سیزفائر پر بات ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے