English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،بخار کی 3 کروڑ گولیاں غائب

القمر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی پر قابو نہ پایا جا سکا جبکہ بخار کی دوا مارکیٹ میں نایاب ہوگئی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 456 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور کے333 ہیں‘ ڈینگی بخار سے مزید6 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور مرنے والے5 مریضوں کا تعلق لاہور اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 19 ہزار 21 کیسز رپورٹ ہوئیجن میں سے 14 ہزار 145لاہور کے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک ڈینگی بخار سے 75 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپتالوں میں مریضوں کا رش برقرار ہے اور سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں ایک ایک بیڈ پر2،2 مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مریضوں کو سخت بخار میں کئی کئی گھنٹے کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ بعض مریض ویل چیئر پر علاج کے منتظر دکھائی دیے۔دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی دوا کی 3 کروڑ 24 لاکھ گولیاں مارکیٹ میں بھجوائی گئی ہیں تاہم صورت حال یہ ہے کہ لاہور میں یہ دوا اب بھی نایاب ہے اور شہری دوا نہ ملنے پر سخت پریشان ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فارمیسز میں دوا نہیں مل رہی، محکمہ صحت نے کروڑوں گولیاں جہاں بھیجی ہیں ہمیں بھی بتا دے تاکہ اپنے پیاروں کے علاج کے لیے دوا خرید سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے