English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ویکسین لگانے کیلیے سرنجیں کم پڑ جائیں گی‘عالمی ادارہ صحت

القمر

جنیوا(صباح نیوز)عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر میں اربوں سرنجوں کی قلت پیدا ہونے کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ اس وقت کورونا وبا کی ویکسین لگانے کے لیے اور بچوں کی امیونائزیشن کے لیے اربوں سرنجیں درکار ہیں۔ جرمن ٹی وی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کا کہنا ہے کہ 2022ء میں قریب 2 بلین سرنجیں اقوام عالم کو درکار ہوں گی اور عالمی سطح پر ان کی قلت پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق قلت پیدا ہونے کی صورت میں امیونائزیشن اور ویکسی نیشن کے عالمی پروگرام متاثر ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق کئی ممالک میں سرنجوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ابھی سے پیدا ہونا شروع ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے