English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، وزیراعظم عمران خان اپنے 5 سال پورے کریں گے۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کیس میں وزیراعظم کی طلبی پر سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے، جو بھی مسئلہ ہے وہ آئین وقانون کے تحت حل ہوگا، سپریم کورٹ ملک کا سب سے بڑا ادارہ ہے، اس کے فیصلے سب پر لاگو ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اٹارنی جنرل بہتر جواب دے سکتے ہیں، کوئی خطرے کی بات نہیں ہے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے، مجھے سپریم کورٹ آنے کا کسی نے کہا نہ کوئی اطلاع تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے وزیراعظم پر بھی لاگو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے