English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے، تبدیلی نہیں چاہتی، عمران خان

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے جو تبدیلی کی خواہش مند نہیں ہے،ہم ضرور تبدیلی لائیں گے ،جس معاشرے کی اخلاقیات قائم ہو تو آپ اس قوم کو ایٹم بم سے بھی ختم نہیں کر سکتے اور جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن اپنی جگہ بنا لیتی ہے۔

ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی جماعت کے اراکین اور اتحادیوں کو خوش آمدید کہتاہوں، سیاست میں آکر لوگ اپنی ذات کیلئے کام کرتے ہیں لیکن میرے سیاست میں آنے کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین نے ملک کو عظیم مقصد حاصل کرنے کیلئے بنایاتھا، ریاست مدینہ دنیا کا سب سے کامیاب ترین ماڈل ہے، قائداعظم نے صحت کو پیچھے رکھ کر ملک کیلئے جدوجہد کی، قائداعظم کا خواب تھاکہ پاکستان عظیم ملک بنے گا، اسلام کے اصولوں کے بغیر کیسے ملک کھڑا ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حضورﷺنے مدینہ میں ایک ماڈل بنایاتھا، وہ قوم جس کی کوئی حیثیت نہیں تھی دنیاکی امامت کرائی، جو بھی انسان ریاست مدینہ کے اصولوں پر چلے گا وہ اوپر چلا جائے گا ، اللہ قرآن میں کہتا ہے کہ حضور ﷺکی زندگی سے سیکھو، حضورﷺ رحمت اللعالمین تھے، جو انسان حضورﷺکے راستے پر چلے گا اوپر جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشر ے میں اخلاقیات ہوں تو ایٹم بم مارکر بھی قوم کو ختم نہیں کیاجاسکتا، جاپان میں2ایٹم بم گرے مگر وہ 10سالوں میں کھڑ ے ہوگئے، بیروت کوہماری زندگی میں ہمیشہ پیرس کہاجاتاتھا، جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے توکرپشن آتی ہے ، وہ انصاف بھی نہیں کرسکتی لیکن جب اخلاقی قوت ہوتی ہے توانصاف کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام انتخابات متنازع رہے ہیں، 50 برس میں صاف و شفاف انتخابات نہیں کرا سکے، سابقہ حکومتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کبھی انتخابی اصلاحات پر کام نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے