English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جونیئرزوسینئرز ہاکی سیریز، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برابری پرختم

القمر

لاہور(جسارت نیوز)پی ایچ ایف قومی سینئرز،جونیئر ہاکی سیریزکا اختتامی میچ قومی سینئرز ،جونیئرز کھلاڑیوں کے مابین میچ 2-2 گول سے ڈراء ہوگیا ، دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار اور جاندار کھیل کا مظاہرہ، پاکستان سینئرز کی جانب سے افراز اور جنید منظور نے فیلڈ گول اسکور کیے، پاکستان جونیئرز کی جانب سے محسن حسن اور رومان نے فیلڈ گول اسکور کیے، قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا، صدر پی ایچ ایف برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر،سیکرٹری جنرل آصف باجوہ بھی میچ کے موقع پر موجود تھے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جونیئر عالمی کپ اور ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کرنے والی قومی سینئر و جونیئر ہاکی ٹیموں کی تشکیل اور تیاری کے لیے چار روزہ سیریز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں اختتام پزیر ہوئی۔ پاکستان سینئر کیمپ کے کھلاڑیوں نے اس سیریز کو جیت لیا۔ سیریز کا آخری میچ پاکستان سینیئرز اور پاکستان جونیئرز کے مابین 2-2 گول سے برابر رہا۔ پاکستان سینئرز کی جانب سے کھیل کے 36ویں منٹ میں افراز نے گول کرکے برتری دلائی جبکہ کھیل کے 42ویں منٹ میں جنید منظور نے دوسرا گول کرکے اس برتری کو مستحکم بنایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے