English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈومحمد خان ،مکینوں کا گیس اور آئل فیلڈ کیخلاف احتجاج

القمر

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) گاؤں حاجی عبدالکریم کنڈانی کے رہائشی افراد کا دارو ، گیس ، آئل فیلڈ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، سخت نعرے بازی ، 4 ماہ قبل ہمارا معصوم بچہ تیل کمپنی میں بنائے گئے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا ، جس کیخلاف ہم نے احتجاج کیا ، لیکن تاحال تیل کمپنی انتظامیہ کیخلاف کسی قسم کی کارروائی نہ ہوسکی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کمپنی کی نااہل انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان کے گاؤں حاجی عبدالکریم کنڈانی کے رہائشیوں مسمات عائشہ علی نواز کنڈانی ودیگر نے دارو ، گیس ، آئل فیلڈ کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صحافیوں کو بتا یا کہ 4 ماہ قبل ہمارا معصوم بچہ تیل کمپنی میں بنائے گئے پانی کے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا ، جس کیخلاف ہم نے احتجاج کیا اور انتظامیہ کی جانب سے ہمیں انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی اور ذمیداران کیخلاف کاروائی کرنے کا کہا گیا لیکن چار ماہ گذرجانے کے باوجود لیکن تیل کمپنی انتظامیہ نے نا تو اب تک واقعہ کے ذمیداران کیخلاف کاروائی کی اور نہ ہی ہمیں کسی قسم کا انصاف فراہم کیا گیا ، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ دارو ، گیس ، آئل فیلڈ کی نااہل انتظامیہ کیخلاف فوری کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے