ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ماحولیاتی کانفرنس کے معاہدوں سے متعلق مسودہ پیش

گلاسگو: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

گلاسگو (انٹرنیشنل ڈیسک) اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے سربراہ اجلاس کے دوران آب و ہوا سے متعلق اہداف کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔ میزبان ملک برطانیہ نے اس سلسلے میں ماحولیاتی معاہدے سے متعلق سیاسی فیصلوں پر مبنی ایک مسودہ پیش کیا۔ اس مسودے پر گلاسگو میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس میں آیندہ بات چیت کی جائے گی۔ اس کا مقصد مختلف ممالک پر زور دینا ہے کہ وہ اپنے ’نیشنل کلائمٹ پلان‘ کو 2022 ء کے اختتام تک مزید مضبوط بنائیں۔مسودی میں تمام شریک ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ آب و ہوا سے متعلق 2030 ء کے لیے طے کیے گئے اپنے قومی اہداف پر نظر ثانی کریں اور اسے مزید بہتر بنائیں۔ مسودے میں پہلی بار تمام ممالک سے کوئلے اور ایندھن پر سبسڈی کے بتدریج خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس سے خطاب میں مقررین نے زور دیا کہ دنیا کو اس وقت مضر گیسوں کے اخراج میں کمی لانے کے لیے ٹھوس اور مؤثر وعدوں کی ضرورت ہے۔ گلاسگو کانفرنس نے کاربن گیسوں کا اخراج کم کرنے کی طرف چند سنجیدہ قدم اٹھائے گئے ہیں، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی درجہ حرارت کو بین الاقوامی طور پر منظور شدہ اہداف تک لانے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں