
سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپیس ایکس کے 4خلاباز خلائی اسٹیشن کا 200 روزہ مشن مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپس پہنچ گئے۔ کیپسیول رات گئے فلوریڈا میں پنساکولا کے ساحل پر اترا، جو میکسیکو کے خلیج کے علاقے میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں لینے کے لیے کشتیاں تیار کھڑی تھیں ۔ جنوبی کیلی فورنیا سے اسپیس ایکس مشن کے کنٹرول نے ریڈیو پیغام میں بتایا کہ اسپیس ایکس کی جانب سے کرہ ارض واپس پہنچنے پر آپ کا خیرمقدم کیا جاتا ہے خلا باز 8گھنٹے قبل بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن سے روانہ ہوئے تھے ۔ منصوبے کے مطابق نئے خلاباز پہلے اسپیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے والے تھے، لیکن خراب موسم اور ایک خلانورد کی طبیعت ناساز ہونے کی اطلاع کے باعث ناسا نے ترجیح بدل دی تھی۔
