پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے آج کے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کا انتخاب کرلیا ہے۔
آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ وہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔
وسیم اکرم کی اہلیہ نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی تھامنا میرے خواب کی تعبیر ہوگی تاہم میچ کا نتیجہ کچھ بھی نکلے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
شنیرا اکرم نے یہ بھی کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسے پلیٹ فارم پر پاکستان کا خود کو منوانا زبردست بات ہوگی۔
My answer is I’d love PAK to win because nothing would make me happier than to see the cricket fanatic country I have grown to love go the distance. Lifting the #t20WorldCup would be a dream come true for Pakistan! But if Australia win, Ofcourse I’d be really happy too #PAKvAUS
— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 11, 2021

