English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی سی بی نے محمد رضوان اور شعیب ملک سے متعلق اچھی خبر سنادی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے دو کھلاڑیوں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور آل راؤنڈر شعیب ملک سے متعلق اچھی خبر سنادی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک کی صحت میں بہتری آئی ہے اور دونوں کھلاڑی بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، تاہم میڈیکل پینل دوپہر کے اوقات میں دونوں کھلاڑیوں کا دوبارہ جائزہ لے گا۔

میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ٹیم کے دو کھلاڑی محمد رضوان اور شعیب ملک کو نزلے اور بخار کی شکایت ہے اور دونوں کی آج کے سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے