English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی معیشت کی بحالی کو مشکلات درپیش ہیں ، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں کووڈ کی وبا پھیل رہی ہے اور عالمی معیشت کی بحالی کو مشکلات درپیش ہیں۔ جمعرات کے روز چینی صدر شی جن پھنگ نے دعوت پر بیجنگ میں اپیک بزنس لیڈرز سمٹ سے “پائیدار ترقی پر اصرار اور ایشیا پیسفک ریجن میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر” کے عنوان سے ویڈیو خطاب کیا۔شی جن پھنگ نے اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ اس وقت دنیا بھر میں کووڈ- کی وبا پھیل رہی ہے اور عالمی معیشت کی بحالی کو مشکلات درپیش ہیں۔ ایشیا بحرالکاہل کے خطے کو وقت کی ذمہ داریوں کو بہادری کے ساتھ نبھانا، قائدانہ کردار ادا کرنااور ایشیا پیسفک خطے میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیرکے ہدف کی جانب مضبوطی سے آگے بڑھنا چاہیے۔ اس حوالے سے شی جن پھنگ نے چار تجاویز پیش کیں۔ پہلا، اپنی پوری کوشش کے ساتھ وبا کی روک تھام کی جائے۔دوسرا، کھلے پن اور تعاون پر عمل کیا جائے۔ تیسرا، سبز تبدیلی کو فروغ دیا جائے۔ چوتھا، جدتکاری کو فروغ دیا جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین جیت جیت تعاون کو فروغ دینے کے لیےپرعزم رہے گا ، تاکہ ایشیا پیسیفک کی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جاسکے۔ چین حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرے گا، عالمی اقتصادی حکمرانی میں فعال طور پر حصہ لے گا، اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے