ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار

 انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے بدترین گراوٹ کا شکار ہے۔

انٹر بینک میں ایک بار پھر ڈالر کی قدر174روپے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر176روپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ہے ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.10روپے کا اضافہ ہو گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 173روپے سے بڑھ کر174روپے اور قیمت فروخت173.10روپے سے بڑھ کر174.20روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں1.60روپے کے ریکارڈ اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 174.20روپے سے بڑھ کر175.82روپے اور قیمت فروخت174.70روپے سے بڑھ کر176.30روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 199.50روپے اور قیمت فروخت202روپے پر برقرا ر رہی تاہم 20پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت236.30روپے سے بڑھ کر236.50روپے ہو گئی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں