English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چنیوٹ میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق و اندراج کا کام شروع

چنیوٹ : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ محمد افضل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعات 23 تا 36 کے تحت پورے ملک میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق اور اندراج کے کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 اس سلسلے میں ضلعی الیکشن کمشنر چنیوٹ کی جانب سے تصدیقی عمل کے کام کی انجام دہی کے لئے ضلع بھر میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے، جو کہ 14 اسسٹنٹ رجسٹریشن افسران، 113 سپروائزر اور 492 تصدیق کنندگان پر مشتمل ہے۔

 اس تصدیقی عمل کی تصدیق کے لئے دفتر ہذا میں متعلقہ عملہ کی تربیت کروا دی گئی ہے۔ تربیت حاصل کرنے والا عملہ 7 نومبر 2021 بروز اتوار سے گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق، اندراج کا کام شروع سر انجام دے رہا ہے اور ہر گھر کو باقاعدہ گھرانہ نمبر لگارہا ہے۔

 قابل اندراج ووٹرز سے فارم نمبر 13 اور سرکاری ملازمین جو کسی اور ضلع سے تعلق رکھتے ہوں اور اس ضلع میں ووٹ اندراج کروانا چاہتے ہوں سے فارم نمبر 14 وصول کیے جائیں گے۔ گھر گھر ووٹران کا تصدیقی عمل 30 دن تک جاری رہے گا۔ جو کہ 6 دسمبر 2021 کو مکمل کر لیا جائے گا۔

 لہذا تمام عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کی تعینات عملہ سے مکمل تعاون کریں تا کہ قومی فریضہ کا یہ کام بروقت اور احسن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے