ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم عظیم کرکٹرز میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ سنیل گواسکر

دبئی(جسارت نیوز)سابق بھارتی کرکٹرسنیل گواسکر نے کہا ہے کہ بابراعظم خود کوفٹ رکھیں تو عظیم کرکٹرز میں شامل ہوسکتے ہیں، بابراعظم کی کھیل کی صورتحال کوسمجھنے کی صلاحیت شاندارہے، فیلڈنگ اوربولنگ میں جوتبدیلیاں کرتے ہیں وہ ناقابل یقین حد تک درست ہوتی ہیں۔خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون میں سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ پاکستان نے زبردست کرکٹ کھیلی ہے اورتمام گروپ میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔سنیل گواسکرکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ایسی ٹیم رہی ہے جس میں کچھ انتہائی باصلاحیت کھلاڑی موجود ہوتے ہیں۔اس مرتبہ بابراعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم ایسی ٹیم ہے جوپرسکون ہے اورکھیل کے بارے میں اچھی طرح جانتی ہے۔سنیل گواسکرنے کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگربابراعظم خود کوفٹ اورپرعزم رکھتے ہیں تووہ عظیم کرکٹرزکی فہرست میں شامل ہوسکتے ہیں۔بابراعظم پاکستان کے کامیاب ترین کپتانوں میں بھی شامل ہوسکتے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ بابراعظم کے پاس بولرزکی ورائٹی ہے جوکسی بھی کپتان کے لئے بڑا پلس پوائنٹ ہوتا ہے۔ پاکستان کوسیمی فائنل میں جلد وکٹیں لینا ضروری ہے۔اگرفنچ اوروارنرکی جوڑی چل گئی توآسٹریلیا کوروکنا مشکل ہوجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں