English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری 17 نومبر کو لاہور آئینگے

القمر

لاہور(آن لائن) سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گرونانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 17 نومبر کو بھارت سے ہزاروں سکھ یاتری براہ راستہ واہگہ لاہور آئیں گے۔ محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مہمان سکھ یاتروں کی لاہور آمد سے 72 گھنٹے قبل سکھ یاتروں کے لئے کرونا ٹیسٹ اور کرونا ویکسین کو لازم قرار دے دیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس حوالے سے باقاعدہ ایک مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بھارت سے
صرف ان سکھ یاتروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہوگی جن کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے