
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور فرانس نے مختلف عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کرلیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ٹرانس بحراوقیانوس کی سیکورٹی اور ہند بحرالکاہل کے ساحل کے علاقوں میں مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے دفتر وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے پیرس میں ایک اجلاس کے دوران ٹرانس بحر اوقیانوس کی سیکورٹی، ہندبحرالکاہل اور ساحل خطے سمیت کئی عالمی چیلنجوں میں ہم آہنگی اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ساتھ جوہری آبدوز کے معاہدے کے بعد فرانس اور امریکا کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
